امریکا، طالبان کے مذاکرات اہم موڑ پر پہنچ گئے

taliban

taliban

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے دعوی کیا ہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان خفیہ مذاکرات آخری مراحل میں داخل ہوگئے ہیں. امریکی حکام کا کہنا ہے کہ گوانتا نامو بے جیل سے طالبان کی رہائی پر غور کیا جارہا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے نے دعوی کیاہے کہ گزشتہ دس ماہ سے افغانستان میں جنگ کے خاتمے کیلئے طالبان اور امریکا کے درمیان ہونے والے مذاکرات اہم موڑ پر پہنچ گئے ہیں۔
امریکی حکام نے دعوی کیا کہ چند روز میں بڑی پیش رفت ہوسکتی ہے۔ امریکی حکام کا کہنا تھا کہ طالبان سے اہم پیش رفت کی توقع میں اوباما انتظامیہ نے گوانتانامو بے جیل سے طالبان کی رہائی پر غور بھی شروع کردیا ہے۔