امریکن باسکٹ بال لیگ، میمفیز گریزلیز نے ہیوسٹن راکیٹس کو شکست دیدی

American Basketball

American Basketball

ہیوسٹن(جیوڈیسک)امریکن باسکٹ بال لیگ میں میمفیز گریزلیز کی ٹیم نے ہیوسٹن راکیٹس کو سخت مقابلے کے بعد شکست دیدی۔امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہوسٹن میں کھیلے گئے باسکٹ بال کے میچ میں سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔

فرسٹ کوارٹر میں میمفیز کو میزبان ٹیم کے خلاف گیارہ سات کی برتری حاصل ہوئی جو سیکنڈ کوارٹر تک چھیالیس تیس تک بڑھ گئی۔تھرڈ اور فورتھ کوارٹرز میں بھی مقابلہ دلچسپ ہوا۔

میزبان ہوسٹن کے کھلاڑیوں نے شوٹس تو کھیلے لیکن مہمان ٹیم کی برتری ختم نہ کر سکے جس کے باعث میمفیز کی ٹیم میزبان ہوسٹن کو اٹھہتر کے مقابلے میں بیاسی پوائنٹس سے زیر کرنے میں کامیاب ہوئی ،فاتح ٹیم کے مارک گیسول اور رندولف نے پندرہ پندرہ پوائنٹس سکور کیے۔