امریکی عدالت نے سعودی سفیر کے قتل کی سازش کے الزام میں دو ایرانی نژاد امریکیوں پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔ نیو یارک کی عدالت کی گرینڈ جیوری نے واشنگٹن میں سعودی عرب کے سفیر عادل الجیر کو قتل کرنے کی سازش میں ملوث ایرانی نژاد افراد منصور ارباب اور غلام شکوری پر فرد جرم عائد کر دی۔ عدالت نے الزام عائد کیا کہ یہ دونوں سعودی سفیر کو قتل کرنا چاہتے تھے جس کے لئے انہوں نے مبینہ طور پر ایک لاکھ ڈالر جمع کئے تھے۔ایران نے امریکہ میں سعودی سفیر کے قتل کی سازش میں ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے اسے امریکہ کی اندرونی مسائل پر سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیا ہے۔