امریکہ (جیوڈیسک) امریکہ نے سعودی عرب کو 6.7 ارب ڈالرز مالیت کے ہتھیار فروخت کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کے اسلحہ برآمد کرنے کے انچارج ادارے ڈی ایس سی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ معاہدہ کے تحت سعودی عرب کو بیس مال بردار طیارے ، پانچ ری فیولنگ جہاز اور دیگر اسلحہ فروخت کریگا۔ 6.7 ارب ڈالرز مالیت کے اس اسلحہ کی فروخت کا مقصد اپنے اتحادی مل درپیش سیکورٹی خطرات میں مدد کرنا ہے۔