امریکہ میں سمندری طوفان آئزک کی شدت میں اضافہ

Hurricane in USA

Hurricane in USA

امریکہ(جیوڈیسک)امریکہ میں سمندری طوفان آئزک نے مسی سپی میں واقعہ ایک ڈیم کو بری طرح متاثر کیا ہے، ڈیم ٹوٹنے کے خطرے کے پیش نظر 6 لاکھ افراد کو نشیبی علاقے خالی کرانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

مسی سپی میں واقعہ لیگ ٹیگی کے با ڈیم ٹوٹنے کا خطرہ ہے۔ لوئی زائی کے گورنر کا کہنا ہے کہ اگر ڈیم ٹوٹا تو صرف 90 منٹ میں پانی کینٹ وڈ تک پہنچ جائے گا جس سے بڑی تباہی ہو سکتی ہے۔ اس سے کینٹ وڈ اور اپر ٹو کے قصبے خالی کرانے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے جہاں سے 6 لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقلی شروع ہوگئی ہے۔