وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ امریکہ کو پاکستان کی طے کردہ شرائط کی پابندی کرنا ہوگی۔ امریکی سفیر کیمرون منٹر سے ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ امریکہ پاکستان کی ریڈ لائنز کا احترام کرے۔ انھوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی خود مختاری اور وقار کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے۔ دہشت گرد دونوں ملکوں کے مشترکہ دشمن ہیں، امریکی سفیر کمیرون منٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کو مل کر مشترکہ دشمن کو شکست دینا ہوگی