امریکہ کو مسئلہ بلوچستان پر بحث کی ضرورت نہیں۔ وزیر قانون

maula bakhsh

maula bakhsh

وفاقی وزیر قانون مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ پاکستان کا اندرونی مسئلہ ہے امریکہ سمیت کسی دوسرے ملک کو اس پر بحث کی ضرورت نہیں۔ پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے دنیا میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون چل رہا ہے تاہم ملک کی سا لمیت اور وقا ر کی جب بھی بات آئی ہے تمام جماعتوں نے یکساں موقف اختیار کیا ہے۔
بیسویں ترمیم سے متعلق ایک سوال کے جواب میں مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ تمام جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ بیسویں ترمیم ہونی چاہیئے تاہم ہر کسی کا موقف اپنا اپنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ احتساب بل کی راہ میں سیاسی جماعتوں کا موقف رکاوٹ بنا ہوا ہے۔