جکارتہ : امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ انہوں نے شمالی کوریا کے نائب وزیر خارجہ اور جوہری عدم پھیلا کے حوالے سے مذاکرات کار کو دورہ امریکہ کی دعوت دی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ شمالی کورین رہنما کو دورے کی دعوت دینے کا مقصد ممکنہ 6 فریقی جوہری مذاکرات کے حوالے سے شمالی کوریا کی آراسے آگاہی حاصل کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں شمالی کورین نائب وزیر خارجہ دونوں کوریا کے سفرا کے انڈونیشیا میںمذاکرات کے بعد اگلے ہفتے امریکہ کا دورہ کریں گے۔