امریکہ گستاخانہ فلم کی مذمت کر چکا ہے،امریکی ناظم الامور

Richard Hoagland

Richard Hoagland

امریکہ (جیوڈیسک)امریکی ناظم الامور رچرڈ ہاگلینڈ کا کہنا ہے کہ امریکہ گستاخانہ فلم کی مذمت کر چکا ہے۔ تاہم اس فلمساز کے سر کی قیمت کے حوالے سے بیان آنا غیر ذمہ دارانہ ہے۔

اس فلم نے دنیا میں آزادی رائے کے حوالے سے نئی بحث کا آغاز کر دیا ہے۔ امریکی ناظم الامور کا کہنا تھا کے آزادی رائے کے حوالے سے او آئی سی کی قراردادیں اہم ہیں تاہم اقوام متحدہ کی طرح او آئی سی کی قراردادوں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں روس کے صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے رچرڈ ہاگلینڈ کا کہنا تھا کہ اب مغرب اور سوویت یونین کی جنگ نہیں۔ پاکستان خود مختار ملک ہے اور جس ملک سے چاہے تعلقات بڑھا سکتا ہے۔