امریکہ (جیوڈیسک) امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے گستاخانہ فلم پر تشدد آمیز احتجاج قابل مذمت قرار دے دیا ،دوسری جانب سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر لاہور کراچی اور پشاور میں امریکی قونصلیٹ آج بند رہیں گے تاہم اسلام آباد میں سفارت خانہ کھلا رہے گا۔
امریکہ میں بننے والی متنازع دستاویزی فلم پر دنیا بھر کے مسلمان کے سراپا احتجاج کی امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے مذمت کی ہیامریکی وزیر خارجہ ہیلری نے تشددآمیز احتجاج کی مذمت کرتے ہوئے انتباہ کیا ہے کہ امریکہ ہر صورت اپنے سفارتکار اور عملے کی حفاظت کرنے میں کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔
انہی خطرات کے پیش نظر امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے کہا کہ آج اسلام آباد میں امریکہ کی ویزا سروس بھی معطل رہے گی، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تشدد اور توڑ پھوڑ کے بعد صورتحال قابو میں ہے۔ نولینڈ نے مزید کہا کہ امریکی حکومت کے تمام اہلکارپاکستان میں محفوظ ہیں اور اس سلسلے میں وہ پاکستانی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں۔