امریکا (جیوڈیسک) امریکی انتخابات میں خارجہ پالیسی پر امیدواروں کا موقف بھی ووٹروں کو متاثر کرنے میں اہم کردار ادا کرتاہے ۔ خارجہ پالیسی پراثرانداز ہونے کے حوالے امریکی ووٹروں کے مختلف طبقوں کا کیا کردار ہے ۔
امریکہ کہلاتا ہے دنیا کا چوہدری ۔ لہذ ا اس کی خارجہ پالیسی نہ صرف دنیا بھر کے ملکوں کیلئے اہم سمجھی جاتی بلکہ امریکی انتخابات میں بھی اس کا کردار کلیدی ہوتا ہے ۔ مثال کے طور پر اسرائیل سے متعلق کسی بھی قسم کی سخت پالیسی کسی بھی امیدوار کا دھڑن تختہ کرنے کیلئے کافی ثابت ہوسکتی ہے ۔ کیونکہ امریکی یہودی ووٹروں کی تعداد 25سے 30فیصد کے درمیان ہے اور امریکی معیشت اور میڈیا پر ان کا کنٹرول ہے ۔
یہی وجہ ہے کہ مٹ رومنی کی طرف حالیہ صدارتی مہم کے دوران اوباما پر اسرائیل سے غداری کا الزام لگایا گیا ۔ جس پر اوبامہ کو فورا دفاعی رویہ اختیا ر کرنا پڑا ۔ تاہم غیر محتاط رویہ امریکہ کے مسلم ووٹر کا ناراض کر سکتاہے ۔
دوسرینمبر پر آتی ہے امریکہ کے ہسپانوی آبادی جو کل امریکی آبادی کا 13فیصد ہے۔ اس کیلئے اسپین سے امیگریشن کے معاملات اہم ہے جس پر دونو ں ہی امیدوار نرم رویہ رکھتے ہیں ۔ اس وقت امریکہ افغانستان عراق میں الجھا ہوا ہے ۔ اور امریکی یہاں سرخروئی چاہتے ہیں ۔ جبکہ پاکستان کے حوالے سے دونوں ہی امیدوار گاجر اور چھڑی کی پالیسی پر گامزن ہیں ۔ لیکن پاکستا نی امریکن ابھی اس تعداد میں نہیں ہیں کہ وہ موثر طور پر امریکی انتخابات پر اثرانداز ہوسکیں ۔