امریکی ایجنٹ پاکستانی کو لادینی ریاست بنانے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں، میاں سجاد ناصر
Posted on November 10, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
ساہیوال (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اور حلقہ 220سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار میاں سجاد ناصر نے کہا کہ اب غلطی کی کوئی گنجائش نہیں اس لئے عوام اگر آنے والے خوفناک کل سے بچنا چاہتے ہیں تو انہیں آج عمران خان کے ساتھ مل کرایسے تمام راستوں کو بند کرنا ہو گا جن سے گزر کر نااھل لوگ ایوان اقتدار تک پہنچتے ہیں اور انتخابی نظام بدلے بغیر انتخابات سے کرپٹ مقتدر طبقات کو ایک بار بھر اگلے پانچ سالوں کے لئے لوٹ مار کرنے کا مینڈیٹ مل جائے گا اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکی ایجنٹ پاکستانی کو لادینی ریاست بنانے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں اور ملالہ یوسف زئی کا ڈرامہ اسی کا حصہ ہے جسے امریکا اور برطانیہ نے لکھا اور حکومت نے فلمایا۔
ڈاکٹر عافیہ صدیقی پر ظلم کے خلاف ملالہ کی طرح آواز کیوں نہیں اٹھائی گئی انہوں نے کہا کہ تمام قوم پرست، سیاسی اور مذہبی جماعتیں مل کر الیکشن لڑنے کی کوششیں میںہیں تاکہ پیپلز پارٹی کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا جاسکے۔