امریکی ایوان نمائندگان میں بلوچستان کے بارے میں بحث

us senate

us senate

ریپبلکن کانگریسی رکن ڈینا روہرابیچر کی سربراہی میں امریکی ایوان نمائندگان کی کمیٹی برائے امور خارجہ نے بلوچستان کی صورتحال پراجلاس کے خاتمے پر کہا ہے کہ وہ اس مسئلے پر آئندہ بھی غور و خوض جاری رکھے گی۔

بلوچستان کے بارے میں آج ہونے والی بحث میں غور طلب معاملات میں بلوچستان کا مسئلہ انتہائی اہم رہا، اس اجلاس میں بلوچستان کی صورتحال کو بہتر طور سے سمجھنے کے لئے پاکستان سے سات ماہرین کو طلب کیا گیا تھا اجلاس کے خاتمے پر ارکان نے اعادہ کیا کہ بلوچستان کی صورتحال پر آئیندہ بھی اجلاس بلایا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب امریکی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے کہا ہے کہ بلوچستان کی صورتحال پاکستان کا اندرونی مسئلہ ہے اور کسی بھی کانگریسی کمیٹی کے نتائج پاکستان پر نہیں تھوپے جائیں گے ،انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کا مخالف ہے جبکہ پاکستان میں بد امنی اس کا اندرونی معاملہ ہے ۔