امریکی تیراک مائیکل فلیپس 6 تمغوں کے ساتھ سر فہرست

Michael Phillips

Michael Phillips

لندن اولمپکس (جیوڈیسک) لندن اولمپکس میں انفرادی میڈلز کا معرکہ امریکی تیراک مائیکل فلیپس نے سر کیا۔سترہ روز تک جاری رہنے والے مقابلوں میں تمام کھلاڑیوں نے جیت کے لئے سر توڑ کوششیں کیں لیکن امریکی تیراک مائیکل فلیپس زیادہ میڈلز جیتنے کی چوٹی سر کی۔ دوہزار آٹھ کے بیجنگ اولمپکس میں آٹھ گولڈ میڈل جیتنے والے فلیپس نے اس بار مجموعی طور پر چھے تمغے جیتے۔ اس میں چار سونے اور دو چاندی کے ہیں۔ انفرادی کارکردگی کی دوسری اور تیسری پوزیشن بھی امریکا کو ہی ملی۔

خاتون تیراک مسی فرینکلن نے چار گولڈ اور ایک کانسی جبکہ الیزن شمٹ نے تین سونے جبکہ چاندی اور کانسی کے ایک ایک تمغے کے ساتھ ٹوٹل کو پانچ کیا۔ دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے تین سونے کے تمغے اپنے سینے پہ سجائے اور وہ چوتھے نمبر پر رہے۔ تین تین گولڈ میڈلز جیتنے والے ایتھلیٹس نے ہی امریکا کو پانچویں اور چھٹی پوزیشن دلائی۔