امریکی خصوصی نمائندے مارک گراسمین رواں ہفتے پاکستان کا دور ہ کرینگے

Marc Grossman

Marc Grossman

امریکا(جیوڈیسک)پاکستان اور افغانستان کیلئے امریکا کے خصوصی نمائندے مارک گراسمین ترکی کے دورے پر روانہ ہو گئے۔ وہ رواں ہفتے پاکستان بھی آئیں گے.

اپنے دورے کے دوران مارک گراسمین انقرہ میں افغانستان سے متعلق بین الاقوامی رابطہ گروپ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔اجلاس میں رکن ممالک افغانیوں کے زیر قیادت سیاسی عمل اور شکاگو نیٹو سمٹ اور ٹوکیو کانفرنس میں کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیں گے۔

ترکی کے بعد گراسمین پاکستان آئیں گے۔ جہاں وہ حکام سے دو طرفہ معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ مارک گراس مین یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ مشاورتی عمل اور صدر زرداری کے نیو یارک کے دورے کے بعد کر رہے ہیں۔