امریکہ(جیوڈیسک)امریکہ کے صدارتی امیدواروں براک اوبامہ اور مٹ رومینی نے اپنے پہلے مباحثے میں امریکی معیشت کو سرفہرست رکھا، اوبامہ انے اپنے دور حکومت کے کارنامے گنوائے تو رومینی نے امریکا کی معاشی حالت بہتر بنانے کے لئے پانچ نکاتی منصوبہ پیش کر دیا جس میں چالیس لاکھ نوکریوں کی فراہمی کا وعدہ کیاگیا ہے۔
آج ڈینور میں ہونے والے پہلے مباحثے میں امریکی صدر براک اوباما کا کہنا تھاکہ امریک معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے اور انہوں نے ٹیکس میں کٹوتی کر کے عام آدمی کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی ہے تو رومینی کا کہنا تھاکہ وہ ٹیکس میں کٹوتی کے حق میں نہیں بلکہ متوسط طبقے کو مراعات کے ذریعے فائدنہ پہنچانے کے قائل ہیں۔
امریکی صدر نے تعلیمی میدان میں کی جانے والی اصلاحات کا ذکر کیا تو رومینی کا کہنا تھا کہ تعلیمی اصلاحات وقت کی ضرورت ہیں اور وہ اس کے تسلسل کو جاری رکھیں گے ، صدر بارک اوباما نے دفاعی اخراجات میں دو کھر ب ڈالر اضافے کا ذکر بھی کیا، مٹ رومینی کا کہنا تھا کہ وہ چھوٹے کاروبار کے ذریعے ملک میں چالیس لاکھ ملازمتیں فراہم کریں گے۔