امریکی صدر اوباما کی مقبولیت میں معاشی بحران کے باعث مسلسل کمی

obama

obama

نیویارک : (جیو ڈیسک) امریکی صدر براک اوباما کی مقبولیت معاشی بحران کے باعث کم ہوتی جارہی ہے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی اور ایک امریکی نجی تھنک ٹینک کے سروے کے مطابق براک اوباما کی مقبولیت ان کے مد مقابل مٹ رومنی کے مقابلے میں کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ایک ماہ قبل امریکیوں کی نظر میں اوباما کی مقبولیت پچاس فیصد سے گرکر 47 فیصد ہوگئی تھی۔ ایسے امریکیوں کی تعداد میں بھی 6 فیصد اضافہ ہوگیا ہے جن کا خیال ہے کہ ملک غلط راہ پرہے ،اب ایسے افراد کی تعداد63فیصد ہوگئی ہے۔ایک ماہ پہلے صدراوباما کو مٹ رومنی پر سات پوائنٹس کی برتری حاصل تھی۔