امریکا (جیوڈیسک) نیویارک امریکی صدر باراک اوباما جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے دورے میں تھائی لینڈ پہنچ رہے ہیں۔امریکی صدر باراک اوباما دوسری مرتبہ عہدہ صدارت کے لیے منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر جنوب مشرقی ایشیائی ممالک پہنچ رہے ہیں۔
اس دورے میں وہ تھائی لینڈ ، میانمار اور کمبوڈیا جائیں گے۔ صدر اوباما کے میانمار میں مختصر قیام کو اہمیت کا حامل قرار دیا جارہاہے ، جہاں کئی دہائیوں کے بعد گزشتہ برس انتخابات کے نتیجے میں حکومت قائم ہوئی تھی۔