امریکی صدر نے کرسمس ٹری روشن کر دیا

Barack Obama

Barack Obama

واشنگٹن (جیوڈیسک)امریکی صدر باراک اوباما نے اپنی فیملی کے ساتھ واشنگٹن میں کرسمس ٹری روشن کر دیا۔

کرسمس ٹر ی روشن کرنے کی تقریب براہ راست ٹی وی پر دکھائی گئی ، پروگرام کی میزبانی معروف امریکی اداکار نیل پاٹریک حارث نے کی۔ اس موقع پر اوباما نے اہل خانہ کے ساتھ گانا گا کر شائقین کو محظوظ بھی کیا۔امریکی صدور کی جانب سے کرسمس ٹری کو روشن کرنے کی روایت 1923 سے جاری ہے۔