برطانوی اخبار نے دعوی کیاہے کہ امریکی فوج دوہزار چوبیس تک افغانستان میں رہ سکتی ہے کابل اور واشنگٹن میں اتفاق ہوگیا ہے رواں سال معاہدے پر دستخط ہونگے۔ برطانوی اخبار ڈیلی ٹیلیگراف کے مطابق امریکی و افغان حکام کا کہناہے امریکا اور افغانستان نئے اسٹریٹیجک معاہدے پر دستخط رواں سال جرمن شہر بون میں افغانستان کے استحکام کے متعلق ہونے والی بون کانفرنس سے پہلے کرینگے۔ اس معاہدے کے بعد امریکی فوجی، فوجی ٹرینئر اور دیگر اہلکار دوہزار چودہ کے بعد بھی موجود رہینگے۔ امریکی فوج کا افغانستان سے انخلا شروع ہے اور دو ہزار چودہ تک تمام فوج کابل سے نکل جائیگی۔ لیکن اس معاہدے پر دستخط ہونے کے بعد امریکی فوج دوہزار چوبیس تک افغانستان میں رہیگی۔ پاکستان اور ایران امریکا اور افغانستان میں ہونے والے اس معاہدے کی پہلے ہی مخالفت کرچکے ہیں۔