امریکی فوج بھی خراب معیشت کا شکار، چھانٹی کی تیاریاں

american army

american army

واشنگٹن : (جیو ڈیسک) امریکی فوج بھی خراب معیشت کا شکار ہو گئی، میرین کور میں چھانٹی کی تیاریاں جاری ہیں۔ امریکی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ میرین کور سے چار انفینٹری بٹالینز اور بارہ فلائنگ اسکوارڈن ختم کئے جا رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے پر پانچ سال میں عمل درآمد ہو گا۔ اس دوران فوج سے بیس ہزار لوگوں کو فارغ کر دیا جائے گا۔