امریکی ٹیم نے سوئمنگ کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا

swimming

swimming

ڈوئل ان پول سوئمنگ مقابلوں میں امریکی ٹیم نے چار ضرب سو میٹر ویمنز میڈلے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ اٹلانٹا میں ہونے والے یورپی حریفوں کے خلاف ڈوئل ان پول سوئمنگ ایونٹ میں امریکی خواتین نے شارٹ کورس چارضرب سومیٹر میڈلے کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ امریکی ٹیم نے تین منٹ پینتالیس اعشاریہ پانچ چھ سیکنڈ سے نیا ریکارڈ قائم کیا اور دوہزار نو میں اسی ایونٹ کے دوران قائم اپنا ہی کی ریکارڈ دو سیکنڈ کے فرق سے توڑدیا۔
انگلینڈ کی میسی فرینکلن نے دوسو میٹر بیک اسٹروک دو منٹ چودہ سیکنڈ میں جیت لی اور نیا یورپی ریکارڈ قائم کیا۔ لندن اولمپک کیلئے برطانوی امیدوں کے مرکز ریان لوئے نے مینز دوسو میٹر بیک اسٹروک میں کامیابی حاصل کرلی۔