مہاجر قومی موومنٹ کے چیرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ کراچی میں امن کیلئے الطاف حسین سمیت کسی بھی شخص سے بات کرنے کیلئے تیار ہیں، وفاقی اور سندھ حکومت کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کررہی ہے۔ سریم کورٹ کے احاطے میں میٰڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کو اسلحے سے پاک کرنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کررہے ہیں۔ شہر کے عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ اسلحہ سے پاک کیے بغیر امن ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ کراچی کے عوام کا میڈیٹ نہیں رکھتی۔ آفاق احمد نے کہا کہ الطاف حسین، بابر غوری اور فاروق ستار کے خلاف مقدمات این آر او کے قانون کے تحت ختم کیے گئے۔