اسلام آباد(جیوڈیسک) سپریم کورٹ میں سندھ بلدیاتی آرڈیننس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے ہیں کہ آئین کے آرٹیکل 148 کے تحت امور نچلی سطح پر تفویض کیے جا سکتے ہیں لیکن اختیارات نہیں۔
سپریم کورٹ میں سندھ بلدیاتی آرڈنینس کے خلاف درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس کی زیر صدارت بینچ نے کی۔ درخواست گزار ضمیر گھمرو کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 138 کے تحت حکومت ضلعی افسران کو امور یا اختیارت دے سکتی ہے۔
چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ جب آئین میں لوکل گورنمنٹ کی تعریف نہیں تو پھر یہ کیسے تشکیل پاتی ہے جس پر ضمیر گھمرو نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ صوبائی قانون کے تحت بنائی جاتی ہے۔