ممبئی : (جیو ڈیسک) بالی وڈ لیجنڈ امیتابھ بچن کوایک بار پھر پیٹ کا درد ستانے لگا۔ آج ممبئی کے سیون ہل اسپتال میں ان کا سی ٹی اسکین کئے جانے کا امکان ہے جہاں دو ماہ قبل ان کا آپریشن کیا گیا تھا۔ اپنے بلاگ میں بیماری کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے کہ کل رات پیٹ میں شدید درد کے باعث وہ بستر سے نہ اٹھ سکے ۔انہوں نے مزید لکھا کہ پین کلر نے وقتی طور پر ان کا درد کم کر دیا لیکن وہ آج یعنی منگل کے روز سی ٹی اسکین کرائیں گے ۔