بالی ووڈ (جیوڈیسک) فلم کالیا کا ری میک بنانے کے حقوق 3 کروڑ روپے میں فروخت ہو گئے ہیں۔پروڈیوسر راجت روائل نے فلم کے ری میک بنانے کے حقوق تین کروڑ روپے میں خریدے ہیں اور وہ اس فلم میں امیتابھ بچن کے ماضی میں کئے گئے کردار کو نبھانے کیلئے سلمان خان، اجے دیوگن اور اکشے کمار کے ناموں پر غور کر رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ میں اس وقت لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی ری میک فلمیں باکس آفس پر کامیاب ہو رہی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران پرڈیوسر کا کہنا تھا کہ ابھی وہ اسکرپٹ پر کام کررہے ہیں اور کسی بھی اداکار کو فائنل نہیں کیا گیا۔