امید پاکستان مہم کے ذریعے مایوسی میں لپٹی ہوئی قوم کو نیا ولولہ دیں گے۔محمد زبیر صفدر
Posted on November 15, 2012 By Geo Urdu لاہور
لاہور : اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے زیر اہتمام امید پاکستان مہم جاری ہے۔امید پاکستان مہم کے تحت ملک بھر میں امید پاکستان ٹیلنٹ ایوارڈ شو،کتب میلے اور پروگرامات منعقد کیے جا رہے ہیں۔اسی حوالے سے بلتستان اور گلگت کے مختلف کالجز میں اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلیٰ محمد زبیر صفدر نے پروگرامات سے خطاب کرتے ہوے کہا ہے کہنوجوانوں کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوے وطن عزیز کی ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔نوجوان ہی ملک کے مستقبل کو تابناک کر سکتے ہیں۔
مایوسی میں گھری قوم کو امید کا پیغام دینے کے لیے جمعیت نے امید پاکستان مہم کا آغاز کیا ہے ۔امید پاکستان مہم کے ذریعے ملک بھر کے طلبہ کو متحرک کرتے ہوے قوم کو ایک نیا ولولہ دیں گے۔طلبہ بڑھ چڑھ کر امید پاکستان فیلو شپ کا حصہ بنیں۔ناظم اعلیٰ نے مزید کہا کہ ملک کا مستقبل نوجوانوں پر ہے۔تعلیمی ترقی کے ذریعے ہی ہم ملک کے مستقبل کو روشن کر سکتے ہیں۔مسائل میں گھری قوم کو مزید مسائل میں دھکیلا جا رہا ہے۔گلگت اور کراچی کی عوام کو امن کی ضرورت ہے ۔بدامنی کے خاتمے کے لیے حکومت اپنا کردار ادا کرے۔ملک بھر میں امید پاکستان مہم کا پیغام عام کرتے ہو ئے زیادہ سے زیادہ طلبہ کو اس کا حصہ بنائیں گے۔