امید ہے پاکستان نیٹو سپلائی بحال کردے گا، راسموسین

Rasmussen

Rasmussen

شکاگو: (جیو ڈیسک) نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان شکاگوکانفرنس سے پہلے سپلائی بحال کردے گا۔ نیٹو ہیڈ کوارٹرز سے جاری ایک اعلامیے کے مطابق سیکرٹری جنرل فوگ راسموسین نے توقع ظاہر کی کہ پاکستان بیس مئی کو شکاگو میں ہونے والے سمٹ سے پہلے سپلائی بحال کردے گا۔

بیس مئی کو دو روزہ نیٹو سمٹ شکاگو میں ہورہا ہے جس کی میزبانی امریکی صدر براک اوباما کریں گے۔ نومبر میں سلالہ چیک پوسٹ پر حملے کے بعد پاکستان نے نیٹو سپلائی روک دی تھی جس سے نیٹو کا افغانستان میں جاری مشن متاثر ہورہا ہے۔