انتخابات سے قبل وآپس آ کر الیکشن میں حصہ لوں گا۔ پرویز مشرف

musharraf

musharraf

پاکستان : (جیو ڈیسک) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف کا کہنا ہے وہ آئندہ انتخابات سے قبل ملک وآپس آ کر الیکشن میں حصہ لیں گے۔

لاہور میں پارٹی کارکنوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں نے کرپشن کی انتہا کردی ہے لیپ ٹاپ کی بندربانٹ جاری ہے اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت بھاری رقوم لوٹی جا رہی ہیں۔

آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ان کا دس سالہ دور حکومت سب کے سامنے ہے اور ایک بار پھر قوم کی خدمت کے لئے پر عزم ہیں۔