انتخابات سے ہی ملک بحرانوں سے نکل سکتا ہے : ڈاکٹر طارق سلیم
Posted on January 5, 2013 By Geo Urdu گجرات
گجرات(جی پی آئی)انتخابات سے ہی ملک بحرانوں سے نکل سکتا ہے۔ملک کو بحرانوں سے بچانے کیے لیے فوری طور پر عام انتخابات کا اعلان کیا جائے ۔تاکہ عوام کرپٹ حکمرانوں سے نجات حاصل کر کے مخلص اور ملک دوست عوامی نمائندے منتخب کر سکیں۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی گجرات کے نائب امیر ضلع ڈاکٹر طارق سلیم نے ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ روٹی ،کپڑا اور مکان دینے کا نعرہ لگانے والی موجودہ حکومت نے غریب لوگوں کو خود کشی پر مجبور کر دیا ہے۔جماعت اسلامی پاکستان ہی قوم کو موجودہ گھمبیر صورتحال اور مسائل سے نجات دلا ئیگی۔ صرف سید منور حسن صاحب کی قیادت ہی پاکستان کو کامیابی ،ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے۔