انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے : وزیراعظم

Raja Pervaiz Ashraf

Raja Pervaiz Ashraf

وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ عسکری قیادت اور عدلیہ جمہوریت کے محافظ ہیں ، الیکشن قوم کی امانت ہے جس کا انعقاد بروقت ہو گا۔ چکوال میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ جمہوریت عوام کے دل کی آواز ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کے انعقاد میں ایک دن کی بھی تاخیر نہیں ہو گی۔ وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ اتحادیوں کے ساتھ مل کر پانچ سال مکمل کئے۔ ملک کا مستقبل جمہوریت ہی میں ہے جسے کوئی چھین نہیں سکتا۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ تمام سیاستدان جمہوریت پر متفق ہیں کیونکہ جمہوریت کے علاوہ ملک کو آگے لے جانے کا اور کوئی راستہ نہیں۔