صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ انتخابات وقت پر ہوں گے، کراچی میں سازش کے تحت حالات خراب کئے جا رہے ہیں۔ بری صورتحال ریاست کی ناکامی نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ شیر کو سمجھایا تھا کہ بائیکاٹ کی سیاست نہ کریں۔ صدر نے منڈی بہاالدین میں عید ملن پارٹی سے پنجابی اور اردو میں خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دو ہزار آٹھ کے الیکشن سے پہلے انھیں انتخابات کے بائیکاٹ کی تجویز دی گئی جو انھوں نے قبول نہیں کی۔
صدر زرداری نے کہا کہ پا کستان میں پٹواری بھی اپنا اختیار نہیں چھوڑتا لیکن انھوں نے اپنی طاقت پارلیمنٹ کو دے دی ہے، الیکشن میں دھاندلی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انھوں نے کہا کہ تاریخ نے محترمہ بینظیر بھٹو کو سچ ثابت کر دیا۔ صدر زر داری نے کراچی میں حالات کی خر ابی کو ملک اور اپنی حکومت کے خلاف سازش کا حصہ قرار دیا۔