انتخابات کیخلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے،روشن پاکستان
Posted on February 2, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز, کراچی
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ریاست کو کرپشن سے پاک اور عوامی مفادات کی محافظ بنانے کیلئے ملک میں بروقت و شفاف انتخابات کا انعقاد ناگزیر ہے اسلئے پاکستان کی کوئی بھی محب وطن، سیاسی اور جمہوری قوت انتخابات کے التوأ کی کسی سازش کو کامیاب ہونے دے گی اور نہ ہی کسی غیرآئینی سیاسی سیٹ اپ کو قبول کرے گی۔
روشن پاکستان پارٹی کے چیئرمین امیر پٹی نے روشن پاکستان مرکز پر ملاقات کیلئے آنے والے غریب اتحاد پارٹی کے سربراہ احمد علی کو وائس چیئرمین اسلم خان اور نائب صدر یونس سایانی کے ہمراہ استقبال کیا اور بعد ازاں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ انتخابات کے التواء کی کسی بھی کوشش یا کسی بھی غیر آئینی سیٹ اپ کو کسی طور قبول نہیں کیا جائے گا۔
امیر پٹی نے کہا کہ انتخابات انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوں گے اور عوام موروثی سیاستدانوں و کرپٹ عناصر کا احتساب کر کے انہیں مسترد کر دیں گے اسی لئے مقتدر قوتیں انتخابات کے انعقاد کیخلاف ہیں اور ان کے التوأ کیلئے دہشت گردی سمیت دیگر سازشوں کے جال بچھائے جا رہے ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com