اسلام آباد(جیوڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ چودھری نثار کے پاس ملک میں ایک دن انتخابات نہ کرانے کی کنجی موجود ہے،اگر کسی کے پاس ماچس ہو تو وہ شرارت کر سکتا ہے۔
انفارمیشن سروس اکیڈمی اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ چودھری نثاراپنے بیانات اور لہجے کو درست کرلیں ۔فرحت اللہ بابر کے بارے میں چودھری نثار نے جس زبان کا استعمال کیا وہ اسکی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو تمام جماعتوں سے مشاورت کرے گی تاکہ ایک ہی دن ملک میں الیکشن کرایا جاسکے۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نگران وزیر اعظم کے نام پر قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف کے مابین ابھی مشاورت کا عمل شروع نہیں ہوا ۔