مظفر گڑھ : (جیو ڈیسک) وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا پسماندگی کا خاتمہ الگ صوبے کے بغیر ممکن نہیں۔ سرائیکی صوبہ ضرور بنے گا۔ انہوں نے انتظامی تقسیم سے متعلق نواز شریف کی پیش کش مسترد کردی۔ مظفر گڑھ میں ماڈل ویلج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پسماندگی کا خاتمہ الگ صوبہ بنائے بغیر نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے غریب کا گھر اور کاروبار ختم ہو گیا اور اس مشکل وقت کا مقابلہ پاکستانی قوم نے ہمت اور جرات سے کیا۔