بھارت(جیوڈیسک) بھارت کے وزیر داخلہ سوشیل کمار شندے کے ہندو انتہا پسندی کے حوالے سے بیان کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی سمیت پورے ہندوستان میں انہیں شدید مخالفت کا سامنا ہے۔ سب سے بڑی جمہوری قوت کہلانے والی قوم نے وزیر خارجہ کو آڑے ہاتھوں لیا ہوا ہے۔
دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعوی کرنے والی ریاست ہندوستان میں اپنے ہی وزیر کے بیان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ہندوستان کی تمام سیاسی و سماجی جماعتوں نے وزیر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سوشیل کما رکی مخالفت میں مہم کا آغاز کردیا ہے۔
بھارتی کے وزیر داخلہ سوشیل کمار شندے نے بیان دیا تھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی پارٹی اور آر ایس ایس کے کیمپوں میں شدت پسندی کو تربیت دی جاتی ملک میں ہونے والی دہشت گردی کا الزام مسلمانوں پر لگا دیا جاتاہے۔
ان کے اس بیان کے بعد ملک بھر میں سیاسی و عوامی مخالفت کھل کر سامنے آگئی۔بنگلور کرناٹک سمیت دیگر شہروں میں مظاہرے کئے جا رہے ہیں۔ بی جے پی نے سوشیل کمار کے خلاف باقاعدہ جلسے جلوس اور بیانات کا سلسلہ شروع کررکھاہے۔