واشنگٹن : (جیو ڈیسک) امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے انتہائی مطلوب افراد کی فہرست سے اسامہ بن لادن کا نام نکال دیا ہے۔ ایک امریکی اخبارکے مطابق گذشتہ سال مئی میں اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے فوراً بعد ایف بی آئی نے اسامہ کی جگہ فہرست میں شامل کرنے کے لئے ناموں پر غور شروع کر دیا تھا اور اب ایک امریکی اسکول ٹیچر کا نام فہرست کا حصہ بنا لیا گیا ہے۔
واشنگٹن سے تعلق رکھنے والے ٹیچر پر بچوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام ہے۔ دو ہزار نو کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب ایف بی آئی نے مفرور انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں کوئی نام شامل کیا ہے۔