انجلینا کی اپنے منگیتر کے قریبی دوست کو وارننگ

jully

jully

لاس اینجلس: (جیو ڈیسک) انجلینا جولی بریڈ پٹ سے شادی کی خوشی میں پھولے نہیں سمارہی ہیں،انہوں نے اپنے ہونے والے میاں کے قریبی دوست، اداکار جارج کلونی کو خبردارکیاہے کہ اگر شادی کی تقریب میں کوئی ڈرامے بازی کی گئی تو ان کی خیر نہیں۔اوشنز 12 کی شوٹنگ کے دوران بریڈ پٹ نے جیورج کلونی کی طرف سے فلم کی اتالوی کاسٹ کو جھوٹے نوٹس بھیج کر مذاق کا ایک سلسلہ شروع کیا تھاجو کہ اب تک جاری ہے۔

دونوں ہی دوست وقتا فوقتا ایک دوسرے کے نام سے دوسروں کو بے وقوف بناتے رہتے ہیں۔ تاہم انجیلینا جولی اس صورت حال سے بالکل خوش نہیں ہیں اور انہوں نے جیورج کلونی کو خبردار کیا ہے کہ ان کی بریڈ پٹ سے شادی کے موقع پر ان کے مہمانوں سے ایسا کوئی مذاق نہیں ہونا چائیے۔خبروں کے مطابق اس سلسلے میں بریڈ پٹ بھی جیورج کلونی سے بات کر چکے ہیں، اور انہوں نے بھی شادی کے موقع پر اپنے بیسٹ فرینڈ کو ڈرامے بازی سے گریز کرنے کی گزارش کی ہے۔