انوار الحق سانحہ بھمبر میں جان بحق ہونے والے کارکن عبدالحمید کے گھر اظہار افسوس کیلئے پہنچ گئے
Posted on October 3, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنما و سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق سانحہ بھمبر میں مسلم لیگ ن کے جان بحق ہونے والے کارکن عبدالحمید کے گھر اظہار افسوس کیلئے پہنچ گئے مرحوم کیلئے دعا مغفرت اور لواحقین کیلئے اظہار ہمدردی پیپلز پارٹی کے کارکنان کی بڑی تعداد بھی انکے ہمراہ تھی تفصیلات کیمطابق پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے مرکزی راہنما و سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق گزشتہ روز 18ستمبر کو ضلع کچہری میں مسلم لیگ ن کے جان بحق ہونے والے کارکن عبدالحمید آف سوکاسن کی وفات پر اظہار افسوس کیلئے انکے گھر پہنچ گئے۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی کے راہنماسابق ممبران ضلع کونسل چوہدری محمد یوسف آف درائیاں ،چوہدری فضل علی ، ٹھیکیدار چوہدری انعام الحق ،چو ہدری محمد آصف ،ٹھیکیدار چوہدری لیاقت علی ،نعیم گل ،ڈاکٹر شاہد اقبال ،چوہدری محمد اکرم ،چوہدری شوکت علی ،چوہدری عبدالشکو ر بوکن ،عاصم ریاض ،چوہدری ظفر اقبال ،چوہدری طارق محمود،طاہر اقبال ،ٹھیکیدارآصف اقبال ،چوہدری محمد افضل ،چوہدری سجاد الحق ،ناصر شریف بٹ چوہدری خالد حسین اور دیگر بھی موجود تھے سابق سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق نے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا مغفرت کی اور لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا۔