انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں تیس پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ۔ منی مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق اس کمی کے بعد ڈالر کی قدر اٹھاسی روپے سے گر کر ستاسی روپے ستر پیسے کی سطح پر آ گئی ہے۔ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں بیرونی ادائیگیوں کے باعث ڈالر کی طلب بڑھنے کی وجہ سے روپیہ شدید دبا کا شکار تھا تاہم اب اس صورتحال میں کچھ بہتری دیکھی جا رہی ہے اور روپے پر دبا میں کسی حد تک کمی آ ئی ہے۔