انٹرمیڈیٹ کے نصاب سے مطالعہ پاکستان کی لازمی حیثیت کو ختم کرنے کے خلاف احتجاج
Posted on March 31, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات: اسلامی جمعیت طلبہ گجرات کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ کے نصاب سے مطالعہ پاکستان کی لازمی حیثیتکو ختم کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ و ریلی کی قیادت کا ناظم اسلامی جمعیت طلبہ گجرات خطیب جمیل اور ناظم علاقہ کا لجز اسد اللہ طارق نے کی ریلی کا آغاز پریس کلب گجرات سے ہوا جو کچہری چوک پر اختتام پذیر ہوئی بعد ازاں ریلی میں شریک طلبہ کے مظاہرہ کیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا ئے ہوئے تھے جس میں نعرے درج تھے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ناظم اسلامی جمعیت طلبہ گجرات خطیب جمیل نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا بجائے اس کے کہ حکمران نظام تعلیم کو اسلامی اصولوں پر استوار کرئے انھوں نے لارڈ میکا کے نظام تعلیم میں موجود اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کو ختم کرنے کے درپے ہیں اور مطالعہ پاکستان کی لازمی حثییت کا خاتمہ اسی سلسلے کی کڑی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت فی الفورمطالعہ پاکستان کی لارمی حثییت کو بحال کرے اور نظام تعلیم کو اسلامی اصولوں پر استوار کرے ورنہ ملک میں گہرا احتجاج کیا جائے گا اور پاکستان کے اسلامپسندطلبہ سڑکوں پر ہوں گے نتائج کی ذمہ داری حکومت پر ہو گی اس موقع پر ناظم علاقہ کالجز اسد اللہ بٹ اور ناظم جمعہ گجرات نے بھی خطاب کیا بعدازاں مظاہرین نعرے بازی کرتے رہے ۔