انٹرنیشنل ارائیں فورم کا وطن عزیز میں سی این جی کی بندش اور عدم دستیابی کے باعث عوام کو ہونے والی پریشانیوں پر تاسف و مذمت

انٹرنیشنل ارائیں فورم کے مرکزی سیکریٹری جنرل میاں انجم فارانی،سیکریٹری اطلاعات جاوید اکبر،میاں شعیب سعید اور میاں ندیم نے وطن عزیز میں سی این جی کی بندش اور عدم دستیابی کے باعث عوام کو ہونے والی پریشانیوں پر تاسف و مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک ملک سے کوٹہ سسٹم کا خاتمہ نہیں ہوگا۔

عوام کی پریشانیوں میں کمی نہیں آئے گی کیونکہ سیاسی وعسکری بنیادوں پر دیئے جانے والے کوٹے ہی در اصل ملک میں توانائی کے بحران اور مہنگائی میں اضافے کی بنیاد ہیں کیونکہ پٹرول ‘ گیس ‘ بجلی ‘ پانی ‘ پلاٹوں اور ہر شعبے میں کوٹہ پانے والے سیاستدانوں اور ریٹائرڈ و حاضر سروس فوجی اور بیورو کریٹ ہی زائد سے زائد منافع کے لالچ میں ملک میں مہنگائی کو فروغ دیتے ہیں اور جب ان کے مفادات پر ضرب لگتی ہے تو مصنوعی بحران کے ذریعے قوم کو بلیک میل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اسلئے ملک میں فوری طور پر ہر قسم کے کوٹے کاخاتمہ ہونا چاہئے وگرنہ عوام اسی طرح ان مفادپرستوں کے ہاتھوں بلیک میل ہوتے رہیں گے اور ملک اسی طرح بحرانوں سے دوچار رہے گا۔