ڈبلن : پاکستان اگلے سال کھیلے جانیوالے انڈرنائنٹین کرکٹ ورلڈکپ کے گروپ بی میں نیوزی لینڈ،اسکاٹ لینڈ اورافغانستان کے ساتھ شامل ہوگا۔ جونیئر کرکٹ ورلڈکپ گیارہ سے چھبیس اگست دوہزار بارہ تک کوئنز لینڈ آسٹریلیا میں کھیلا جائیگا۔ جس میں دس ٹیسٹ ممالک سمیت سولہ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ آئرلینڈمیں ایسوسی ایٹ ممالک کیلئے منعقدہ کوالیفائنگ رانڈ کی تکمیل پر آئی سی سی نے جونیئر عالمی کپ کے ڈرازکا اعلان کردیا۔ اسکاٹ لینڈ نے نوکوالیفائرمیچز میں سے آٹھ جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ میزبان اور دفاعی چیمپئن آسٹریلیاگروپ اے میں انگلینڈ، نیپال اور آئرلینڈکیساتھ رکھا گیا ہے۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ نے ڈراز کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ انڈر نائنٹین ورلڈکپ نے انضمام الحق،برائن لارا،این بیل، یوراج سنگھ،گریم سوان اور ہاشم آملاجیسے کرکٹر دیے ہیں۔آئندہ سال ہونیوالے ورلڈکپ سے بھی نئے اسٹار جنم لیں گے۔ ٹورنامنٹ کاگروپ سی بھارت،ویسٹ انڈیز،زمبابوے اور پاپوانیوگنی پر مبنی ہوگا۔گروپ ڈی میں سری لنکا، جنوبی افریقہ،بنگلہ دیش اور نمیبیاشامل ہونگے۔