جکارتہ(جیوڈیسک)انڈونیشیا میں لینڈ سلائیڈنگ سے 19 افراد ہلاک جبکہ 5 کے لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔ انڈونیشیا میں حالیہ بارشوں کے باعث ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے کم از کم 19 افراد ہلاک ہوگئے۔
انڈونیشیا کے محکمہ قدرتی آفات نے بتایا کہ جزیرہ سماٹرا اور آگام میں لینڈ سلائیڈنگ کے دو مختلف واقعات رونما ہوئے جن میں 19 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ پانچ افراد بدستور لاپتہ ہیں۔ لاپتہ افراد کی تلاش اور ملبے سے لاشوں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں شروع ہیں اور بھاری مشینری دونوں متاثرہ علاقوں میں پہنچ چکی ہے۔