پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ انڈین لیگ میں شریک پاکستانی کھلاڑیوں کو بھارت میں کسی بھی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔
محمد آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ ہمارے کھلاڑیوں کو بھارت میں مکمل سیکورٹی فراہم کی گئی ہے۔
ہم بھارتی ہاکی فیڈریشن سے مکمل رابطے میں ہیں اور انہوں نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے کہ ہمارے کھلاڑیوں کو مکمل فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے گی اور انہیں اپنی ٹیموں کی نمائندگی کرنے میں کسی بھی قسم کا مسئلہ درپیش نہیں ہو گا۔