انگلینڈ نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں بھارت کو سات وکٹوں سے شکست دیدی ۔ روز بال ساتمپٹن کرکٹ گرانڈ میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے 23 ویں اوور میں بھارت کو شکست سے دو چار کردیا، بارش کے باعث 50 اوورز کے میچ کو 23 اوورز تک محدود کردیا گیا۔ بھارتی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے، بھارت کی طرف سے نمایاں بیٹسمین اے ایم رہانے رہے جنہوں نے 47 گیندوں پر 54 رنز بنائے، جواب میں انگلینڈ نے 23 اوورز میں 188 رنز بناکر میچ جیت لیا، انگلینڈ کے نمایاں بیٹسمین این کک نے 1 چھکے اور 5 چوکوں کی مدد سے 80 رنز بنائے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔