انگلینڈ کو آخری میچ میں بھی شکست سری لنکا نے ون ڈے سیریز جیت لی

England

England

کولمبو (جیوڈیسک) سری لنکا نے انگلینڈ کو آخری میچ میں 87 رنز سے شکست دے کر 5-2 سے ون ڈے سیریز جیت لی۔ میزبان ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز بنائے۔ تلکارتنے دلشان نے 101 رنز کی اننگز کھیلی۔

چندی مل نے 55 جبکہ تھسارا پریرا نے 54 رنز بنائے۔ جارڈن اور معین علی نے دو‘ دو وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ کی ٹیم 215 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

جوروٹ 80 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ دلشان اور پرسنا نے تین‘ تین وکٹیں حاصل کیں۔ دلشان کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔