امریکہ (جیوڈیسک) امریکی صدر براک اوباما اور نائب جوبائیڈن نے چار سال کے لئے اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے۔ اوباما نے اپنی قوم کو امید دلائی ہے کہ آنے والا وقت خوشحالی لے کر آئے گا۔
واشنگٹن امریکی صدر اور نائب صدر نے واشنگٹن میں کانگریس کی عمارت کے سامنے تقریب میں عہدوں کا حلف اٹھایا۔ اس موقع پر صدر کی اہلیہ اور دونوں بیٹیاں بھی موجود تھیں۔ سابق صدر بل کلنٹن ، ان کی اہلیہ ہلیری کلنٹن، جمی کارٹر اور ان کی اہلیہ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
واشنگٹن میں خوب سردی ہے لیکن پھر بھی ان رہنماں کے لاکھوں چاہنے والے وہاں موجود تھے۔ صدر اوباما نے اپنے خطاب میں قوم کی امید بندھائی کہ معاشی بہتری کا وقت آ گیا ہے لیکن ساتھ ہی انہوں نے عوام کو یہ نصیحت بھی کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ امریکی آئین کے تحت نومنتخب صدر 20 جنوری کو حلف اٹھانے کا پابند ہے لیکن اس سال یہ تاریخ اتوار کو آئی ہے اس لئے صدر اور نائب صدر نے پیر کو اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔