امریکی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ صدر اوباما کے قومی سلامتی کے مشیر نے پاکستان کے اعلی فوجی عہدیدار سے خلیج فارس میں خفیہ ملاقات کی اور حقانی نیٹ ورک پر قابو پانے کے حوالے سے سخت پیغام پہنچایا۔ اخبار کے مطابق اس ملاقات سے صرف چند ہفتے پہلے امریکی حکام نے حقانی نیٹ ورک کے رہنماں سے ملاقات کی تھی، تاہم اس ملاقات کا مقصد اس گروپ کو افغانستان میں جنگ کے خاتمے کیلئے ہونے والے مذاکرات میں شامل کرنے کے معاملات طے کرنا تھا۔ اخبار کے مطابق حقانی نیٹ ورک کیساتھ امریکی حکام کے مذاکرات آئی ایس آئی کے تعاون سے ہوئے تھے تاہم اس ابتدائی بات چیت کے کوئی نتائج برآمد نہیں ہوئے تھے۔