امریکا (جیوڈیسک) امریکی صدر بارک اوباما ایک ہفتے بعد ہونے والے انتخابات جیت جائیں گے ، یہ بات کسی سیاسی جوتشی نے نہیں بلکہ عوام میں کئے جانے والے ایک سروے کی رپورٹ میں کہی گئی ہے۔
بدھ کو جاری کی جانے والی گیلپ سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چوون فیصد امریکیوں کی رائے ہے کہ صدر بارک اوباما اپنا عہدہ برقرار رکھیں گے جبکہ بتیس فیصد امریکی بارک اوباما کہ مد مقابل مٹ رومنی کو نئے صدر کے روپ میں دیکھ رہے ہیں، گیارہ فیصد امریکیوں نے اس سروے میں اپنی کسی رائے کا اظہار نہیں کیا۔